Thursday, April 25, 2024

نئے بلدیاتی نظام سے دیہات کی سطح پر عوام کے مسائل حل ہونگے، میاں محمود الرشید

نئے بلدیاتی نظام سے دیہات کی سطح پر عوام کے مسائل حل ہونگے، میاں محمود الرشید
December 14, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا نئے بلدیاتی نظام سے دیہات کی سطح پر عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قانون سازی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیہات میں 3 ہزار سے زائد ویلج کونسلز قائم ہوں گی،عوام کو نمائندگی دے رہے ہیں۔  ٹیکنوکریٹس کو بھی شامل کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر بولے کہ 11 میٹروپولیٹن کے سربراہ براہ راست عوام منتخب کریں گے۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے، ایک ڈیڑھ ماہ میں اپنے امیدواروں کے نام فائنل کرلیں گے۔