Thursday, September 19, 2024

نئے ایئرروٹس ملنے پر پاکستان سے چین کو برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا

نئے ایئرروٹس ملنے پر پاکستان سے چین کو برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا
February 19, 2018

کراچی (92 نیوز) چین پاکستانی سی فوڈ اور پھلوں کی بہت بڑی مارکیٹ ہے تاہم ایئر روٹس کی کمی کے باعث پاکستانی برآمد کنند گان بڑی مارکیٹ کا ہدف پورا کرنے سے قاصر ہیں ۔ نئے ایئرروٹس ملنے پر پاکستان سے چین کو ہونے والی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا جس سے باہمی تجارت کا توازان بھی ٹھیک ہوسکے گا ۔
پاک چین دو طرفہ تجارت اس وقت یکطرفہ طور پر چین کے حق میں ہے تاہم وزارت تجارت سنجیدہ اقدامات کر کے توازن پیدا کر سکتی ہے ۔
گزشتہ سال چین سے پاکستانی درآمدات کا حجم اٹھارہ عشاریہ تین ارب ڈالر رہا جبکہ پاکستان کی چین کو برآمدات کا حجم محض ایک عشاریہ آٹھ ارب ڈالر رہا ۔
معاشی ماہرین کہتے ہیں صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پاکستان سی پیک کے ثمرات سے محروم رہے گا ۔
ادھر برآمدی شعبے سے وابسطہ افراد کہتے ہیں تجارتی خسارہ پورا کرنے میں سی فوڈ اور پھلوں کی برآمدات اہم کردار ادا کرسکتیں ہیں کیوں کہ پاکستانی سی فوڈ اور پھلوں کیلئے چین بہت بڑی مارکیٹ ہے ۔
حکومت ائر کارگو روٹس میں اضافے کے ساتھ سی پیک کے تحت درآمد ہونے والی اشیا کو گرین چینل کی سہولت پر چین کو رضامند کر لے تو ملک میں خطیر زرمبادلہ آئے گا ۔
مالی سال دو ہزار سولہ، سترہ میں سی پیک کے تحت نو عشاریہ پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی اور ملکی درآمدات میں پانچ عشاریہ اکیاون ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ۔
یہی رفتار برقرار رہی تو رواں مالی سال کے اختتام تک درآمدات کا مجموعی حجم اٹھاون عشاریہ سات ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا ۔