Friday, April 19, 2024

نئے آئی جی کیلئے گورنر سے مشاورت نہیں کریں گے ، مرتضیٰ وہاب

نئے آئی جی کیلئے گورنر سے مشاورت نہیں کریں گے ، مرتضیٰ وہاب
January 29, 2020

کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا نئے آئی جی کیلئے گورنر سے مشاورت نہیں کریں گے۔

سندھ کے نئے آئی جی پولیس کے معاملے پر گتھی سلجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔ وفاق حکومت اور سندھ سرکار کے درمیان کشمکش ہر گذرتے دن کے ساتھ بڑھنے لگی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا 27 جنوری کو نام فائنل ہو چکا تھا، اب جو یوٹرن ہوا ہے اس پر وفاقی حکومت ہی بہتر بتا سکتی ہے۔ امید ہے وزیراعظم آئی جی کی تبدیلی کا وعدہ پورا کریں گے۔

مرتضیٰ وہاب بولے آئی جی سندھ کے معاملے پر وفاق سے معاملات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں مگر فردوس عاشق  اعوان کی باتیں سن کر حیرت ہوئی۔ سمجھ نہیں آتا کہ ڈاکٹر کلیم امام کو تمام باتوں کا علم پہلے سے کیسے ہو جاتا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے دو ٹوک دو انداز میں کہا کہ اب سندھ حکومت آئی  جی سندھ کیلئے کوئی نیا نام نہیں دے گی اور نہ ہی گورنر سندھ سے اس متعلق کوئی بات کرے گی ۔