Sunday, May 19, 2024

نئے انکشافات نے پھرشریف فیملی کوسیسیلین مافیا ثابت کردیا، فواد چودھری

نئے انکشافات نے پھرشریف فیملی کوسیسیلین مافیا ثابت کردیا، فواد چودھری
December 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ نئے انکشافات نے پھرشریف فیملی کوسیسیلین مافیا ثابت کردیا۔

فواد چودھری کا ٹویٹ پیغام میں کہنا تھا کہ رانا شمیم نے ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے خلاف حلف نامہ نوازشریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔

ادھر سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں نوازشریف کی بلاوجہ کی مارکیٹنگ کی سمجھ نہیں آتی، ان کو پتنگ اڑانے پر سزا نہیں ہوئی، یہ بالکل بے تکی باتیں ہیں کہ ان کے کیس ختم ہوں گے یا نہیں؟۔