Saturday, April 27, 2024

نئے البم پر کام جاری‘ شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں : پاپ گلوکارہ شکیرہ

نئے البم پر کام جاری‘ شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں : پاپ گلوکارہ شکیرہ
May 22, 2016

کولمبیا (ویب ڈیسک) پاپ گلو کارہ شکیرہ شاعرہ بن گئیں۔ گانوں کی موسیقی بھی دینا شروع کر دی۔ ان کا کہنا ہے نئے البم پر کام جاری ہے۔ شادی کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کولمبیا میں میوزک ویڈیو کی تیاری کے دوران ان کا کہنا تھا انہوں نے خود بھی شاعری اور موسیقی ترتیب دینا شروع کر دی ہے اور اپنے کام سے خوش ہیں۔

ان کا کہنا ہے ابتدائی ایک دو ہفتے وہ خوفزدہ رہیں لیکن اب بلا جھجھک سٹوڈیو میں چلی جاتی ہیں اور اپنے کام سے لطف اندوز ہو رہی ہیں لیکن بچوں کو بھی زیادہ وقت نہیں دے رہیں۔ ویڈیو کی عکس بندی کے دوران بہت سے لوگ گلوکارہ کو دیکھنے کیلئے جمع ہو گئے تو شکیرہ نے خوشی کا اظہار کیا۔