Friday, April 19, 2024

نئے آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید ہے : وزیردفاع

نئے آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید ہے : وزیردفاع
November 21, 2016

اسلام آباد (92نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کی صوابدید ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف رواں ہفتے سینئر موسٹ جنرلز کی فہرست وزیراعظم کو بھجوائیں گے۔

فہرست میں سے نئے جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی اور نئے آرمی چیف کا تقرر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کی صوابدیدہے۔