Monday, April 22, 2024

نئی ہالی ووڈ فلم کانگ سکل آئیس لینڈ کا نیا ٹریلر ریلیز

نئی ہالی ووڈ فلم کانگ سکل آئیس لینڈ کا نیا ٹریلر ریلیز
November 18, 2016

لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ایکشن اور ایڈونچر سیریز ”کنگ کانگ“ کی نئی ہالی ووڈ فلم ”کانگ سکل آئی لینڈ“ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا  فلم اگلے سال سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق ایکشن اور ایڈونچر سےبھرپور ہالی ووڈ فلم ”کانگ سکل آئی لینڈ“ کی کہانی کنگ کانگ کےجزیرے کے گرد گھومتی ہے امریکی اسپیشل فورسز کی ٹیم کنگ کانگ کے خاتمے کے لیے ایک جزیرے پر حملہ آور ہوتی ہے لیکن یہ جزیرہ امریکی فوجیوں کے لیے قبرستان ثابت ہوتا ہے  اس بار ان کا دشمن صرف کنگ کانگ ہی نہیں  بلکہ ایک اور عجیب و غریب مخلوق بھی ہے۔

فلم کی ہدایات جارڈن واٹ رابرٹس نے دی ہیں  نمایاں اداکاروں میں ٹام ہڈلسٹن، سیموئیل جیکسن، جان گڈمین، بری لارسن، جنگ تیان، جان آرٹز اور شیا ویگام شامل ہیں  فلم اگلے سال دس مارچ کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔