Friday, May 17, 2024

نئی پنجابی فلم ’’کالا شاہ کالا‘‘ ویلنٹائن ڈے پر ریلیز ہو گی

نئی پنجابی فلم ’’کالا شاہ کالا‘‘ ویلنٹائن ڈے پر ریلیز ہو گی
February 8, 2019
کراچی (92 نیوز) طنز و مزاح اور قہقہوں سے بھرپور نئی بھارتی پنجابی فلم ’’ کالا شاہ کالا‘‘ کی نمائشی حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر لئے ، فلم ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سنیماؤں کی زینت بنے گی۔ رو مانٹک کامیڈی فلم میں مشرقی پنجاب کے سپر سٹار بنوں ڈھلوں اور شہرہ آفاق فلم انگریج سے شہرت حاصل کرنے والی فنکارہ سرگن مہتا نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں ۔ ڈائریکٹر امر جیت سنگھ کی ڈائریکشن میں بنی فلم کی سٹار کاسٹ میں کرن سونی ، نونیت سنگھ،جورڈن ساندھو سمیت دیگر فنکاروں نے بھی اہم کردار ادا کرکے فلم کی رونق کو بڑھا دیا ہے ۔ فلم کو دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پاکستانی سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا ۔