Monday, May 6, 2024

وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی ‏

وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی ‏
May 14, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق نئی ایمنسٹی اسکیم کے تحت  انعامی بانڈز اور بیئرر سرٹیفکیٹ کلیئر نہیں ہوسکیں گے ، صرف رجسٹرڈ اور ظاہر کردہ بانڈز اور سرٹیفکیٹس سفید دھن تسلیم ہوں گے ۔ نئی ایمنسٹی اسکیم کے تحت ایک فیصد ٹیکس دے کر پراپرٹی میں لگایا گیا کالا دھن سفید ہوجائیگا ، 30 جون کے بعد پراپرٹی کلیئر کرانے کیلئے 2 فیصد اور 31 دسمبر کے بعد 4 فیصد ٹیکس دینا ہوگا،30 جون تک اثاثے اور آمدنیاں قانونی کروانے پر 5 فیصد ٹیکس ہوگاجو 30 جون کے بعد بڑھ کر 10 فیصد اور 31 دسمبر کے بعد 20 فیصد ہوجائیگاسیلز کی رقوم پر 3 فیصد ٹیکس ہوگا۔ بیرون ملک اثاثوں کو ظاہر کرنے سے پہلے بانڈ سرٹیفکیٹ میں تبدیل کرنا ہوں گے ، بیرون ملک اثاثوں کو پاکستان منتقل کرنا بھی لازمی ہوگا ۔ بینکوں سے باہر موجود رقوم ظاہر کرنے سے پہلے بینکوں میں ڈپازٹ کرانا ہوں گی ،  سفید کرایا گیا دھن کسی پبلک آفس ہولڈر کو منتقل یا گفٹ نہیں کیا جاسکے گا۔ نئی ایمنسٹی اسکیم کے تحت غلط بیانی ثابت ہونے پر اسکیم سے اٹھایا گیا فائدہ کالعدم تصور ہوگا ، اسکیم کے تحت اثاثے ظاہر کرنیوالوں کے کوائف کو منظرعام پر نہیں لیا جائیگا۔