Saturday, April 20, 2024

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی
December 7, 2015
دبئی سپورٹس ڈیسک)آئی  سی سی کی  نئی   ٹیسٹ   رینکنگ میں  قومی  کرکٹ   ٹیم  کی ایک درجہ تنزلی ہو گئی پاکستان کو یہ نقصان جنوبی افریقا کے بھارت کے ہاتھوں وائٹ واش پر برداشت کرنا پڑا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان گزشتہ  مہینے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں  دو صفر سے شکست دینے  کے بعد  آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آ گیا تھا تاہم اس کی یہ پوزیشن ایک  مہینے بھی برقرار نہ رہ سکی۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست پر کینگرو ٹیم تیسری سے دوسری پوزیشن  پر آ گئی جس پر  گرین کیپس کو تیسری پوزیشن پر دھکیل دیا تھا اور اب بھارت  کی جنوبی افریقہ کے خلاف تین صفر سے جیت  کے بعد بھارتی ٹیم دس پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے چوتھی سے دوسری پوزیشن پر آ گئی ہے۔ جس کے بعد آسٹریلیا  اور پاکستان ایک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ جنوبی افریقی ٹیم شکست کے باوجود درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔