Thursday, April 25, 2024

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، یونس خان ٹاپ ٹٰین میں شامل واحد پاکستانی کھلاڑٰی

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، یونس خان ٹاپ ٹٰین میں شامل واحد پاکستانی کھلاڑٰی
October 18, 2015
دوبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، شعیب ملک ڈبل سنچری کی بدولت رینکنگ لسٹ کا حصہ بن گئے، دیگر کھلاڑیوں کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پانچ سال بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے شعیب ملک نے ڈبل سنچری کی بدولت لمبی چھلانگ لگائی اور تریپن ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا، بیٹسمینوں کی درجہ بندی میں یونس خان ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی ہیں، یونس خان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے، اسٹیون اسمتھ پہلے، جو روٹ دوسرے، اے بی ڈی ویلیئرز تیسرے، ہاشم آملا چوتھے اور اینجیلو میتھیوز پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ باؤلرز رینکنگ میں یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں، ڈیل اسٹین پہلے، اسٹوارٹ براڈ دوسرے، جیمز اینڈرسن تیسرے جبکہ ٹرینٹ بولٹ چوتھے نمبر پر ہیں، دو درجے ترقی سے وہاب ریاض نے چوالیسویں پوزیشن حاصل کر لی۔