Friday, April 26, 2024

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری‘ پاکستانی کھلاڑیوں کا گراف نیچے کی طرف آ گیا

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری‘ پاکستانی کھلاڑیوں کا گراف نیچے کی طرف آ گیا
November 22, 2016

دبئی (92نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی۔ شاہینوں کی پرفارمنس ماند پڑ گئی۔ کپتان مصباح الحق سمیت یاسر شاہ اور یونس خان کی تنزلی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے جاری ہونے والی تازہ ترین رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا گراف نیچے کی طرف آ گیا۔

کپتان مصباح الحق 11 درجے سے 14 ویں درجے پر چلے گئے جبکہ یونس خان بھی چوتھی سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ اظہر علی سولہویں اور اسد شفیق بیسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

بالنگ کے شعبے میں ٹاپ ٹین میں صرف یاسر شاہ جگہ قائم رکھنے میں کامیاب ہو سکے مگر وہ بھی پانچویں درجے سے ساتویں پر چلے گئے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے اور تیرہویں درجے سے چوتھے درجے پر پہنچ گئے۔