Wednesday, May 8, 2024

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، انگلش باؤلر جیمز اینڈر سن ٹاپ ٹین میں شامل

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، انگلش باؤلر جیمز اینڈر سن ٹاپ ٹین میں شامل
August 26, 2020

دبئی ( 92 نیوز) آئی سی سی نے  کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ٹاپ ٹین باؤلرز میں شامل ہوگئے۔

جیمز اینڈرسن باؤلرز کی فہرست میں آٹھویں پوزیشن پر آگئے، پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس آٹھویں سے تیرویں نمبر پر چلے گئے، بلے بازوں کی  فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا  پہلا نمبر برقرار ہے ۔

ویسٹ انڈیز کے  کپتان جیسن ہولڈر آل راؤنڈرز کی  فہرست میں پہلی پوزیشن پر آگئے۔