Sunday, May 19, 2024

نئی ویزا پالیسی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی

نئی ویزا پالیسی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی
January 27, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) نئی حکومت کی  نئی ویزا پالیسی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی ،دنیا کے 175ممالک کے شہری ای ویزا سہولت سے مستفید ہوں گے ، 50 ممالک کے شہریوں کو پاکستان میں داخلے کے وقت ویزا سہولت دی جائے گی۔ دنیا کے 175 ممالک سے ای ویزا کی سہولت ہوگی ۔ برطانوی اور کینیڈین سکھوں کو بھی پاکستانی ایئر پورٹ پر ویزا دیا جائے گا، جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیاحوں کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔ اس کے علاوہ 96 ممالک کو کاروباری دستاویزات پر بزنس ویزا دیا جائے گا، تحریک انصاف حکومت کی لبرل ویزا پالیسی مشنری ویزا ایک سال تک دیا جائے گا اور تبلیغی ویزا 45 روز کیلئے دیا جائے گا۔ دس روز میں ملٹی پل انٹری فیملی ویزا پانچ سال اور پاکستانی نژاد غیر ملکی فیملیز کو پانچ سال کا ویزا جاری کیا جائے گا، طلبہ کو دو سال کیلئے ویزا دیا جائے گا۔