Wednesday, April 24, 2024

نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
August 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سولہ رکنی نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی کابینہ کے ارکان سےحلف لیا۔ وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک  ہوئے ۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ ارکان میں شیخ رشید، زبیدہ جلال، شیریں مزاری، اسدعمر شامل ہوئے۔ وفاقی کابینہ میں خالد مقبول صدیقی ،فروغ نسیم، پرویز خٹک بھی شامل ہوئے۔ فواد چودھری،غلام سرورخان، طارق بشیر چیمہ ، فہمیدہ مرزا، شفقت محمود، عامرکیانی، مولانانور الحق قادری بھی وفاقی کابینہ کاحصہ بنے۔ شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، پرویز خٹک وزیر دفاع، اسد عمر وفاقی وزیر خزانہ، خالد مقبول صدیقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی جبکہ شیخ رشید نے وزیر ریلوے کا حلف اٹھا لیا۔ فواد چودھری وزیر اطلاعات و نشریات ، زبیدہ جلال دفاعی پیداوار کی وزیر مقرر اور شیریں مزاری انسانی حقوق کی وزیر بن گئیں۔ فروغ نسیم، غلام سرور خان، طارق بشیر چیمہ، فہمیدہ مرزا، شفقت محمود، عامر کیانی، مولانا نورالحق قادری نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا۔ وفاقی وزرا  اور مشیروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔