Thursday, April 25, 2024

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود برقرار

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود برقرار
November 26, 2016

 کراچی(92نیوز)مانیٹری پالیسی کااعلان کردیاگیا،گورنر اسٹیٹ بینک نے آئندہ دوماہ کے لئے شرح سود 5.75 کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، گورنر اسٹیٹ بنک اشرف وتھرا کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافے سے کرنسی مارکیٹ مضبوط ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ۔ گورنراسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نےبورڈ آف ڈائریکٹرزسےمشاورت کےبعد پالیسی ریٹ جاری کیا جس کے تحت  اگلے دوماہ کے لئے سود کی شرح کو 5.75 فیصد کی سطح پر برقراررکھا جائے گا ۔ گورنر اشرف وتھرا کا کہنا تھا کہ رواں سال معیشت میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔ مثبت پالیسیوں کی وجہ سے افراط زر پرقابو پانے میں مدد ملی  اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا۔ امن وامان کی بہتر صورتحال معیشت پراچھے اثرات مرتب کررہی ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ  پی ایس ڈی پی اور سی پیک کے ذریعے ہونے والی سرمایہ کاری سے معشیت بہترہورہی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے ۔