Friday, May 17, 2024

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود برقرار

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان ، شرح سود برقرار
March 25, 2017
کراچی (92نیوز)سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال دوہزار سترہ میں معاشی شرح نمو مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔سی پیک، توانائی کی بہتر ترسیل، خام مال کی کم قیمت سے بڑی صنعتوں اور زراعت کی پیداوار بڑھ رہی ہے۔ شہریوں کی آمدنی میں اضافے کی وجہ سے اشیا کی طلب میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔