Friday, April 26, 2024

نئی مالیاتی پالیسی کا نفاذ، وفاق اور صوبوں میں ڈائیلاگ ناگزیر ہے، حفیظ شیخ

نئی مالیاتی پالیسی کا نفاذ، وفاق اور صوبوں میں ڈائیلاگ ناگزیر ہے، حفیظ شیخ
November 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کے مشن سربراہ ریگو ارنسٹو نے بھی شرکت کی، مشیر خزانہ نے وفاق اور صوبوں میں ٹیکس نظام میں ربط پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، کہتے ہیں نئی مالیاتی پالیسی کے نفاذ کیلئے وفاق اور صوبوں میں ڈائیلاگ ناگزیر ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے فنانس ڈویژن اجلاس میں آئی ایم ایف کے مشن سربراہ ریگو ارنسٹو اور چاروں صوبائی وزرا خزانہ سے خطاب کرتے ہوئے مالیاتی اور بجٹ امور سے جڑے امور پر متفقہ پالیسی کی ضرورت کو اجاگر کرنے پربھی زور دیا۔ اجلاس اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ٹیکس روابط کی پیچیدگیاں سلجھانے کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر استوار کی گئی نئی مالیاتی پالیسی کا نفاز اسکے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔ آئی ایم ایف کے مشن سربراہ ریگو ارنسٹو نے سنگل ٹیکس بنیاد کی استواری پر زور دیا اور کہا کہ ٹیکس کو کاروبار آسان بنانے میں معاون ہونا چاہئے۔