Thursday, April 25, 2024

نئی عالمی صف بندیاں، جان کیری اور نریندر مودی کا دورہ جنوبی کوریا، چین اور روس کی مشترکہ سمندری فوجی مشقیں شروع، چینی وزیراعظم برازیل جا پہنچے

نئی عالمی صف بندیاں، جان کیری اور نریندر مودی کا دورہ جنوبی کوریا، چین اور روس کی مشترکہ سمندری فوجی مشقیں شروع، چینی وزیراعظم برازیل جا پہنچے
May 19, 2015
لاہور (92نیوز) چین اور روس کی بحری افواج نے مشرقی بحیرہ متوسط میں مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ ان مشقوں نے امریکا اورمغربی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ دونوں ممالک نے یہ مشقیں ایسے وقت شروع کی ہیں جب ایک طرف روس اورمغربی ممالک میں کشیدگی انتہاوں کو چھو رہی ہے تو دوسری طرف امریکا کی طرف سے ساوتھ چائنا سی میں فلپائنی جزیرے پر فوجی اڈا قائم کرنے کا اعلان کرنے پر ٹھنی ہوئی ہے۔ مشقوں میں چین کے میزائل بردار فریگیٹ کے علاوہ دو بحری جہاز اور روس کے چھ تباہ کن جہاز بھی شریک ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مشقیں دراصل امریکا کی جانب سے چین کے گھیراو کا جواب ہے۔ مشقوں کے آغاز پر امریکی وزیرخارجہ جان کیری اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جنوبی کوریائی صدر سے ملاقاتیں کیں جنہیں امریکا کی جانب سے چین کے گھیراو¿ کی کوششوں کا حصہ اور چین، روس مشقوں کونئی عالمی صف بندی کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔ دوسری طرف کیری کی جنوبی کوریا آمد کے اگلے ہی دن چین کے وزیراعظم بھی جنوبی امریکی ملک برازیل پہنچے ہیں۔