Sunday, September 8, 2024

نئی دہلی : ہندو انتہاپسندوں کا پی آئی اے کے دفتر پر حملہ‘ عملے پر تشدد

نئی دہلی : ہندو انتہاپسندوں کا پی آئی اے کے دفتر پر حملہ‘ عملے پر تشدد
January 14, 2016
نئی دہلی (92نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے دفتر پر ہندو انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں واقع پی آئی اے کے دفتر پر حملہ ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی آئی اے کے دفتر پرحملہ ہندو تنظیم بجرنگ دل کے کارکنوں نے کیا۔ مسلح انتہا پسند ہندوﺅں نے پی آئی اے آفس کا ریزرویشن کاﺅنٹر اور کمپیوٹر توڑ دیے اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایئرذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس کو طلب کر لیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بھارت میں موجود پی آئی اے عملے سے رابطے میں ہیں۔ انتہاپسند ہندوﺅں نے پی آئی اے کے ٹاﺅن آفس کی کھڑکیاں بھی توڑ ڈالیں۔ انتہاپسند ہندوﺅں کے حملے میں تاحال کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کا دفتر دہلی کے وسط میں واقع ہے۔