Friday, April 26, 2024

نئی دہلی ، گروگرام میں ہندو انتہا پسند تلواریں لیکر سڑکوں پر نکل آئے ‏

نئی دہلی ، گروگرام میں ہندو انتہا پسند تلواریں لیکر سڑکوں پر نکل آئے ‏
April 8, 2019

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی شہر گروگرام میں ہندو انتہا پسند تلواریں لےکر سڑکوں پر نکل آئے، گائے کے گوشت کی دکانیں بند کروادیں ۔ واقعے پر بھارتی میڈیا کو چپ سادھ گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے ہندوانتہاپسندوں کی گھناؤنی حرکت سامنے آئی۔

بھارت میں ہندو انتہا پسند ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، گائے کی گوشت کی دکانیں کیوں کھولیں؟گروگرام میں درجنوں افراد تلواریں لےکر سڑکوں پر نکل آئے۔

دکانداروں کے مطابق ہندو انتہاپسندوں نے اس بار مذہبی تہوار نووراتری کا بہانہ بنایا اور تلواریں لہراتیں ہوئے فوری طور پر تمام دکانیں بند کرنےحکم دیدیا۔

دکان نہ بند ہوئی تو تلواریں لےکر دکان میں بھی پہنچ گئے اور دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

واقعے کے بعد مقامی کمیونٹی میں شدید خوف و ہراس  پھیل گیاہے جبکہ دکانداروں کاکہناہےکہ اس کے سبب انہیں دکانیں بند ہونے کے سبب ہزاروں کا نقصان ہورہاہے۔

مسلمانوں کیخلاف واویلا مچانے والا بھارتی میڈیا بھی واقعے پر خاموش ہوگیا ، پولیس سے سوال کیا نہ ہندو انتہاپسندوں کیخلاف ایکشن کا کوئی مطالبہ کیا۔

حکومت نے بھی واقعے پر ایک کان نہ دھرا، ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے واقعہ منظرِ عام پر آیا۔