Friday, April 26, 2024

نئی دہلی کی تہاڑ جیل کے سپرٹنڈنٹ کا مسلمان قیدی پر تشدد

نئی دہلی کی تہاڑ جیل کے سپرٹنڈنٹ کا مسلمان قیدی پر تشدد
April 20, 2019

 نیو دہلی (92 نیوز) بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا۔ نئی دہلی کی تہاڑ جیل  کے سپرٹنڈنٹ نے مسلمان قیدی پر  تشدد کیا اور جبراً ہندو بنانے کی کوشش کی۔

 بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  کی حکومت میں مسلمانوں پر تشدد  کے واقعات میں   ہوشربا اضافہ ہوا۔ ایک اور مسلمان ہندو انتہا پسندی کا شکار ہو گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق  شبیر  نامی قیدی گزشتہ دو سالوں سے بد نام زمانہ تہاڑ جیل میں  قید ہے ۔ ایک روز اُس نے جیل سپریٹنڈنٹ سے چولہا صحیح  طرح نہ چلنے کی شکایت کی۔

 اس پر سپریٹنڈنٹ طیش میں آگیا اور ساتھیوں کیساتھ ملکر  قیدی پر بہیمانہ تشدد کیا۔ ہندو مذہب قبول کرنے کیلئے دباؤ ڈالا اور  اُس کی پیٹھ پر گرم لوہے سے لفظ اوم داغ دیا۔ اس دوران شبیر کو دو روز تک بھوکا بھی رکھا گیا۔

 واقعہ سامنے آنے پر مقامی  عدالت نے مسلمان قیدی کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے دو روز میں رپورٹ طلب کر لی۔