Thursday, March 28, 2024

نئی دہلی کو آلودہ دھند نے لپیٹ میں لے لیا

نئی دہلی کو آلودہ دھند نے لپیٹ میں لے لیا
October 29, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی کھلے عام فضائی آلودگی میں اضافہ کرنے لگے ، دیوالی پر آتش بازی کے بعد دھان کی فصلوں کی باقیات کو نذرآتش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، نئی دہلی کو آلودہ دھند نے لپیٹ میں لے لیا۔ دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی کا انڈیکس 264 تک جاپہنچا ہے ، شہر اور اس کے گرد و نواح کو آلودہ دھند نے لپیٹ میں لے لیا ، حد نگاہ کم ہوئی ،وہیں آنکھوں اور گلے میں جلن کی شکایات بھی عام ہوگئیں. فضائی آلودگی میں رہی سہی کسر ریاست ہریانہ اور اترپردیش کے کسان پوری کررہے ہیں جو تمام پابندیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دھان کی فصلوں کو باقیات نذرآتش کررہے ہیں۔ حکام کی جانب سے نئی دہلی میں ڈیزل گاڑیوں پر پابندی عائد ہے جبکہ سپریم کورٹ نے پہلے ہی دیوالی پر آتش بازی روکنے کا حکم دے رکھا تھا ، تاہم بھارت میں فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جارہے، جس نے ہمسایہ ملک پاکستان کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔