Wednesday, May 8, 2024

نئی دہلی : پاکستانی پویلین پر بھارتی عوام کا رش، پاکستانی ملبوسات میں گہری دلچسپی

نئی دہلی : پاکستانی پویلین پر بھارتی عوام کا رش، پاکستانی ملبوسات میں گہری دلچسپی
February 26, 2017
نئی دہلی (92نیوز)نئی دہلی کے انٹرنیشنل بازار میں پاکستانی پویلین پر بھارتی عوام کا رش رہا۔ پاکستانی ملبوسات پربھارتی عوام نےگہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کےمطابق  نئی دہلی میں انٹرنیشنل بازار کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف ممالک کی طرح پاکستان نےاس بازارمیں اپنے پویلین  قائم کررکھا تھا۔ پاکستانی ثقافت کے دلدادہ بھارتی عوام پاکستانی  سٹالز پر ٹوٹ پڑے۔ بھارتی عوام نے پاکستان ملبوسات اور ثقافت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بھارت میں پاکستانی سفیر عبدالباسط اپنی اہلیہ کے ہمراہ  پاکستانی سٹالز پر آئے اور بھارتی عوام کے ساتھ غیررسمی بات چیت بھی کی۔ پاکستانی سٹالز پر بھارتی عوام دن بھر رش لگا رہا۔  شہریوں کا کہناتھا کہ اس طرح کے بازار دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔