Friday, April 26, 2024

نئی دہلی: پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

نئی دہلی: پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
April 26, 2016
نئی دہلی (نائنٹی ٹو نیوز) مختصر تعطل کے بعد پاک بھارت مذاکرات کی گاڑی  پھر چل نکلی۔ اعزاز چودھری بھارت پہنچ گئے جہاں وہ  ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستانی مؤقف واضح کریں گے۔ دوسری جانب نئی دہلی میں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلیٰ سطح کی اس ملاقات پر سفارتی حلقوں نے نظریں جما لیں لیکن کیا بھارت اس مرتبہ بھی ڈھٹائی دکھائے گا۔ یہ وہ سوال ہے جو سفارتی حلقوں میں گردش کر رہا ہے۔ ماضی میں بھارت نے غیرسنجیدہ رویہ دکھا کر مذاکرات کو ثبوتاژ کیا اور نان ایشوز میں الجھا کر رکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت سے کلبھوشن یادو کے معاملے پر سوالات اٹھائے گا جبکہ بھارت پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات پر پیشرفت کے حوالےسے بات کرے گا۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت خود ہی پٹھان کوٹ معاملے کو الجھا چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتی رویے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کتنے سودمند ہوتے ہیں۔