Friday, April 19, 2024

نئی دہلی : پانچ سواور ہزار کے نوٹوں کی منسوخی پر50 سے زائد افراد نے موت کو گلے لگالیا

نئی دہلی : پانچ سواور ہزار کے نوٹوں کی منسوخی پر50 سے زائد افراد نے موت کو گلے لگالیا
November 20, 2016

 نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں کی منسوخی کے اعلان نے مودی سرکار کو ہلا کررکھ دیا اب تک مختلف علاقوں میں پچاس سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق بھارت میں نوٹوں کی منسوخی  کے اعلان کے بعد سے مودی کو شدید تنقید کا سامنا ہے  جس کی بڑی وجہ مختلف علاقوں میں ہونے والی ہلاکتیں ہیں  جبکہ کرنسی کا مسئلہ بھارتی پارلیمنٹ میں بھی ہاٹ  ایشو بنا ہوا ہے جہاں اپوزیشن بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہے۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجروال کہتےہیں  کہ مودی اپنے لباس  پر  عوام کے ٹیکس کاپیسہ پانی کی طرح بہارہےہیں۔