Monday, May 20, 2024

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افطار ڈنر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کا مہمانوں سےناروا سلوک

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افطار ڈنر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کا مہمانوں سےناروا سلوک
May 29, 2019
نئی دہلی  ( 92 نیوز ) بھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں بکھیر دیں  ، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افطار ڈنر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کا مہمانوں سے شرمناک سلوک کیا گیا۔ پاکستان مودی سرکار کے اعصاب پر سوار ہو گیا ،  بھارت نےایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں بکھیر دیں، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افطار ڈنر میں آنے والے مہمانوں کو ہراساں کیا گیا۔ بھارتی سکیورٹی اداروں نے پاکستان کے مہمانوں کے ساتھ مجرموں جیسا برتاؤ کیا،پوچھ گچھ کی گئی ،کئی مہمانوں کو زبردستی واپس جانے پر مجبور کردیا۔ ہائی کمیشن میں تقریب کو سبوتاژ کرنے کےلیے مہمانوں کے ساتھ شرمناک سلوک کیا گیا، بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر پاکستان شدید احتجاج کرے گا۔ اس سے قبل بھارتی کارندوں نے 23 مارچ کی تقریب کے موقع پر بھی مہمانوں کو ہراساں کیا تھا۔