Saturday, April 20, 2024

نئی دہلی میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقریب، سبزہلالی پرچم لہرایا گیا

نئی دہلی میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقریب، سبزہلالی پرچم لہرایا گیا
August 14, 2021 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) نئی دہلی میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ناظم الامور آفتاب حسن خان نے قومی ترانے کی دھن پر سبزہلالی پرچم لہرایا۔

نئی دہلی میں پاکستان کے جشن آزادی کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ناظم الامور آفتاب حسن خان نے قومی ترانے کی دھن پرسبزہلالی پرچم لہرایا۔ صدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم الامورآفتاب حسن خان نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک بشمول بھارت کے ساتھ پُرامن اور باہمی مفادات پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے کشمیرکے بنیادی مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔