Thursday, April 18, 2024

نئی دہلی میں پانچویں روز بھی حالات کشیدہ ، ہلاکتیں 35 ہو گئیں

نئی دہلی میں پانچویں روز بھی حالات کشیدہ ، ہلاکتیں 35 ہو گئیں
February 27, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) نئی دہلی میں پانچویں روز بھی حالات کشیدہ ہیں۔ ہلاکتیں 35 ہو گئیں۔ ڈھائی سو سے زائد زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ دہلی ہائیکورٹ کے جسٹس ایس مرلی دھر کو فسادات پر پولیس کی سخت باز پرس  کرنا اور بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دینا مہنگا پڑگیا۔ مرکز نے رات گئے ان کا تبادلہ پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ کر ڈالا۔ بھارتی اپوزیشن کانگریس نے جسٹس مرلی دھر کے تبادلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بی جے پی دباؤ کی سیاست کر رہی ہے۔ پریانکا گاندھی کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں جسٹس مرلی دھر کا آدھی رات کو تبادلہ قابل افسوس ہے۔ کانگریسی وفد نے سونیا گاندھی کی قیادت میں صدر رام ناتھ کوند سے ملاقات کی جس کے دوران انھوں نے دہلی فسادات پر مذمتی قرارداد بھی پیش کی۔ اس موقع پر وفد نے صدر سے وزیر داخلہ امیت شاہ کو فوری ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔