Wednesday, April 24, 2024

نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے دوران تیرہ افراد ہلاک، سو سے زائد زخمی

نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کے دوران تیرہ افراد ہلاک، سو سے زائد زخمی
February 26, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی وزیراعظم مودی کی انتہاپسند پالیسیاں تھم نہ سکیں، امریکی صدر کے سامنے اقلیتوں کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہوگئی۔ نئی دہلی کو آگ میں جھونک ڈالا، پُرتشدد کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہوگئی،پولیس کی جانب سے انتہاپسندوں کو اکسانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ اقلیتوں کو دبانے کے متنازعہ قوانین، مودی کی انتہاپسند پالیسیوں نے بھارت کو آگ میں جھونک دیا، عوام کا احتجاج تیسرے ماہ بھی تھم نہ سکا۔ بھارتی دارالحکومت میں بدترین صورتحال دیکھنے میں آرہی ہے، جہاں حکومت ایک جانب امریکی صدر کی مہمان نوازی میں مصروف ہے، تو دوسری جانب مظاہرین کو بزور طاقت کچلنے میں مگن ہے۔ نئی دہلی میں شہریت قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والوں پرحکومت کی حامی انتہاپسند تنظیموں نے دھاوا بولا، نہتے مظاہرین کو نہ صرف بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، بلکہ سیدھی گولیاں بھی ماریں۔ مودی ، اقلیتوں ، بدنام ، سازش بے نقاب ، نئی دہلی ، 92 نیوز انتہاپسندوں کا تشدد سے جی نہ بھرا تو مسلمانوں کی املاک جلانا شروع کردیں، درجنوں موٹر سائیکلیں، گاڑیاں، مکانات نذر آتش کردیئے گئے۔ اس سارے معاملے میں بھارتی پولیس کا متنازعہ کردار بھی کھل کرسامنے آیا ہے، سوشل میڈیا پر درجنوں ویڈٰیوز وائرل ہیں، جن میں پولیس حملہ آوروں کی حوصلہ افزائی کرتی دکھائی دیتی ہے۔ بدترین صورتحال کے باوجود شاہین باغ دھرنے کی خواتین کا حوصلہ نہیں ٹوٹا، اور ان کا احتجاج جاری ہے، معروف بھارتی شاعر جاوید اختر نے دہلی تشدد کو سی اے اے مخالف احتجاج کو غلط رنگ دینے کی کوشش قراردیا ہے۔ دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں تمام تعلیمی ادارے بند اورمیٹرو ٹرین سروس  بھی معطل ہے۔