Friday, April 19, 2024

نئی دہلی : فواد خان کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی مشکلات کم ہو گئیں

نئی دہلی : فواد خان کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی مشکلات کم ہو گئیں
October 20, 2016
نئی دہلی (ویب ڈیسک) مہیش بھٹ اور کرن جوہر کی راج ناتھ سے ملاقات کام کر گئی۔ بھارتی وزیرداخلہ نے فوادخان کی فلم کی ریلیز کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کی حامی بھر لی۔ انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی ریلیز پر کوئی ہنگامہ نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ نے پولیس کی سخت سکیورٹی میں فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی ریلیز کا پروڈیوسر مہیش بھٹ اور کرن جوہر سے وعدہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ نے راج ناتھ سے ملاقات کے بعد بتایا ہے کہ وزیرداخلہ نے انہیں یقین دلایا کہ فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی پرامن ریلیز کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی طرح کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کی وجہ سے بھارتی انتہا پسندتنظیموں نے دھمکیاں دے رکھی ہیں کہ فلم کی نمائش کو روکنے کے لیے وہ پرتشدد مظاہروں سمیت کچھ بھی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ فلم کی ریلیز کے لیے اٹھائیس اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔