Friday, April 26, 2024

نئی دہلی فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد چھیالیس ہو گئی

نئی دہلی فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد چھیالیس ہو گئی
March 2, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ہفتے بعد بھی حالات کشیدہ ہیں۔ فسادات میں اموات کی تعداد 46 ہو گئی۔ نئی دہلی فسادات میں دو سو سے زائد زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔ دارالحکومت میں ہر سُو خوف کی فضا چھائی ہوئی۔ مسلمان اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ نئی دہلی فسادات کے خلاف راہول گاندھی، ششی تھرور اور ادھیر رنجن چوہدری سمیت کانگریسی رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔ وہ وزیر داخلہ امیت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کہتے ہیں دہلی میں جو کچھ بھی ہوا وہ تشدد نہیں بلکہ قتل عام ہے۔ کروڑوں روپے کی املاک جلا دی گئیں، ہزاروں مسلمان گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے جبکہ حکومت اس پر دو دن تک خاموش بیٹھی رہی۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے بھی دہلی فسادات کو منظم نسل کشی قرار دیا۔