Thursday, April 18, 2024

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
March 28, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کی عام آدمی پارٹی نے پارٹی کے دوبانی رہنمائوں یوگیندرا یادیو اور پرشانت بھوشان کو پارٹی سےبے دخل کردیا۔ بانی رہنمائوں کی بے دخلی پارٹی سربراہ اروند کیجریوال کے لیے بڑا چیلنچ ثابت ہوسکتی ہے۔ پارٹی سے بے دخل کیے گئے رہنماؤں نے کہا ہے کہ  انہیں پارٹی میں شفافیت اور جمہوری عمل کے فروغ کے خلاف نکالا گیاہے۔ میڈیا سے گفتگو میں یوگیندرا یادیو نے کہا کہ انکی بے دخلی جمہوریت کا قتل ہے۔ اس سے  قبل نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ کی میٹنگ کے دوران دونوں پارٹی رہنماؤں کو پارٹی  اجلاس میں شمولیت سے روک دیا گیا تھاجس پر دونوں رہنمائوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پارٹی لیڈر کے خلاف نعرے بازی کی۔ ادھر کیجریوال  کے حامیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ دونوں باغی رہنما پارٹی سربراہ کوعہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔