Saturday, April 20, 2024

نئی دہلی : شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ ،15 بچےہلاک

نئی دہلی : شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ ،15 بچےہلاک
January 19, 2017
نئی دہلی(ویب ڈٰیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں شدید دھند کے باعث  ٹریفک حادثے میں پندرہ بچے  ہلاک ہوگئےحادثے میں بس کا ڈرائیور ہلاک اور چالیس بچے زخمی ہوئے  ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  افسوس ناک حادثہ ریاست اتر پردیش کے قصبے علی گنج میں اس وقت پیش آیا جب  مخالف سمت سے آنے والا تیز رفتار ٹرک سکول کے بچوں کو لے جانے والی بس سے ٹکرا گیا حادثے کے وقت بس میں پچاس سے زائد بچے سوار تھے  ۔حادثے میں بس کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوا ریسکیو حکام نے  بس کی باڈی کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔۔زخمیوں میں سے کئی بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ  ظاہر کیا جارہا ہے۔