Friday, March 29, 2024

نئی دہلی سے عسکری، ایٹمی تعاون بڑھا کر امریکہ نے پاکستان بھارت میں تصادم کا خطرہ بڑھا دیا : فوربز میگزین

نئی دہلی سے عسکری، ایٹمی تعاون بڑھا کر امریکہ نے پاکستان بھارت میں تصادم کا خطرہ بڑھا دیا : فوربز میگزین
June 20, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) چین کا مقابلہ کرنے کےلئے امریکہ اور بھارت کی نئی چال سامنے آگئی۔ امریکہ نے اس مقصد کےلئے بھارت سے فوجی اور ایٹمی تعاون بڑھانا شروع کر دیا۔ فوربز میگزین کے مطابق اس اقدام سے دنیا کا امن تباہ ہو سکتاہے، 2ایٹمی طاقتوں یعنی پاکستان اور بھارت میں خوفناک تصادم کا بھی خطرہ ہے۔ امریکی جریدے فوربز کے مطابق امریکہ چین سے بڑھتی کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ اس مقصد کےلئے واشنگٹن نئی دہلی سے عسکری اور ایٹمی تعاون تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ مودی انتظامیہ کی دفاعی سپورٹ سے پاکستان کو تحفظات ہونگے۔ جنوبی ایشیا میں دو بڑی ایٹمی طاقتیں ٹکرا سکتی ہیں جس سے دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔ فوربز کے مطابق آبدوزوں، جے ایف تھنڈر اور اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان کی مدد کا مقصد بھارت کو بھی پیغام دینا ہے۔ دوسری جانب پینٹاگون نے ایک خصوصی گروپ تشکیل دیا ہے جو بھارت کے اگلے طیارہ بردار شپ کی تعمیر میں مدد کرے گاجبکہ اسی طرح کا مزید دفاعی تعاون بھی پائپ لائن میں ہے۔