Saturday, May 18, 2024

نئی دہلی سمیت بھارت کے اکثر صوبوں میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ سے پڑنے والی گرمی نے 700افراد کی جان لے لی

نئی دہلی سمیت بھارت کے اکثر صوبوں میں پچاس ڈگری سینٹی گریڈ سے پڑنے والی گرمی نے 700افراد کی جان لے لی
May 26, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں گرمی کی شدت بڑھنے سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہلاکتوں کی تعدادسات سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ ہسپتال پانی کی کمی اور سن سٹروک کا شکار مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 48سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، کئی شہروں میں پارہ پچاس ڈگری تک بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آندھرا پردیش میں مرنے والوں کی تعدادپانچ سو سے زائد ہے جبکہ دیگر اموات تلنگانہ ریاست میں ہوئی ہیں۔ دہلی سے بھی اموات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی یہ لہر مزید کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے جس کے پیش نظر دونوں ریاستوں میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گرمی سے بچنے کےلئے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اورطبیعت خراب ہونے کی صورت میں قریبی ہسپتال پہنچیں۔ اس کے علاوہ دونوں ریاستوں میں ضلعی انتظامیہ کو ریلوے سٹیشنز اور بس اڈوں پر بھی خصوصی انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔