Friday, May 3, 2024

نئی دہلی ، ریاست مہاراشٹر کے ایک گودام پر انتہا پسند ہندوؤں کا دھاوا

نئی دہلی ، ریاست مہاراشٹر کے ایک گودام پر انتہا پسند ہندوؤں کا دھاوا
May 22, 2018
نئی دہلی (92 نیوز) انتہا پسند بھارتی پاکستان دشمنی میں اشیا خورونوش کا تقدس بھی بھول گئے۔ ریاست مہاراشٹر کے ایک گودام پر دھاوا بول دیا۔ ریاست مہاراشٹر کے مقامی رکن اسمبلی نے درجنوں کارندوں کے ہمراہ ایک گودام پر دھاوا بول کر وہاں موجود کئی ٹن چینی کو صرف اس لئے مٹی میں ملا دیا کیونکہ وہ پاکستان سے منگوائی گئی تھی۔ بھارتی میڈیا نے اس واقعے کو یوں رپورٹ کیا، جیسے کوئی بہت بڑا کارنامہ سرانجام دیا گیا ہو۔ چینی مٹی میں ملانے والوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی حکومت ملک میں حالات خراب کرنے کے پاکستان پر الزامات لگاتی ہے، تو دوسری طرف مودی کو نوازشریف کی کھلائی چینی بھارتی شکر سے زیادہ میٹھی لگتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے ہر موقع پر امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دیا ہے۔ بھارت سے سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خورونوش درآمد کی جاتی ہیں لیکن پاکستانی عوام ہمسایہ ملک کی اشیاء کو کھلے دل سے قبول کر کے فراغ دلی کا ثبوت دیتے ہیں۔ پاک سرزمین پر تعصب کے باعث خوراک ضائع کرنے کا ایسا کوئی واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔ خوراک ضائع کرنے والے ان لوگوں کو شاید معلوم نہیں کہ بھارت میں ستائیس کروڑ افراد بھوک اورافلاس کا شکار ہیں یا پھر وہ تعصب کی اس کھائی سے نکلنے کو تیار ہی نہیں، جس میں وہ اوندھے منہ گرے ہوئے ہیں۔