Monday, September 16, 2024

نئی دہلی : دو سلنڈر دھماکوں میں 6افراد ہلاک 30سے زائد زخمی

نئی دہلی : دو سلنڈر دھماکوں میں 6افراد ہلاک 30سے زائد زخمی
April 19, 2016
نئی دہلی(92نیوز)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے گاندھی نگر کی ایک رہائشی بلڈنگ میں سلنڈر دھماکے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 12سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل کو بھی نقصان پہنچا ۔ دوسری طرف ایک اورسلنڈردھماکے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 18سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلنڈر ایک نجی دفتر میں پھٹا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔