Saturday, April 27, 2024

نئی دہلی: ادیبوں اور شعرا کی جانب سے سرکاری ایوارڈز واپس کرنیکا کا سلسلہ تحریک کی شکل اختیار کر گیا، نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی: ادیبوں اور شعرا کی جانب سے سرکاری ایوارڈز واپس کرنیکا کا سلسلہ تحریک کی شکل اختیار کر گیا، نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرہ
October 23, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں  ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے بڑھتے تشدد اور مودی سرکار کی پالیسیوں سے نالاں بھارتی ادیبوں نے پہلے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ واپس کیے اور اب مودی حکومت کی بند آنکھیں کھولنے کیلئے سٹرکوں  کی راہ لے لی۔ بھارت میں ادیبوں اور شعرا کی جانب سے سرکاری ایوارڈز واپس کرنے کا سلسلہ اب ایک تحریک کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ اکتالیس سے زائد شاعر، ادیب اور دانشور اپنے ایوارڈ حکومت کی جانب سے تشدد کے خلاف مؤثر اقدامات نہ اٹھانے پر بطورِ احتجاج واپس کر چکے ہیں۔ مودی انتظامیہ کی آنکھیں کھولنے کے لئے آج نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ایوارڈز واپس کرنے والے معروف ادیبوں  نے کہا ہے کہ مودی حکومت تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ اس حوالے سے ساہتیہ اکیڈمی کی خاموشی بھی تشویشناک ہے۔ جواہر لال نہرو کی بھانجی نین تارا سہگل بھی اپنا ایوارڈ واپس کر چکی ہیں۔