Wednesday, April 24, 2024

نئی حکومت آنے کے بعد پہلا بڑا احتجاج اور دھرنا دوسرے روز میں داخل

نئی حکومت آنے کے بعد پہلا بڑا احتجاج اور دھرنا دوسرے روز میں داخل
October 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) حکومتی پالیسیوں کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملک بھر سے آئے ملازمین کا ڈی چوک میں احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ آل پاکستان مرکزی ورکرز یونین آف یوٹیلٹی اسٹورز نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی۔ نئی حکومت آنے کے بعد پہلا بڑا احتجاج اور دھرنا دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔ ناشتہ کرنے کے بعد مظاہرین پھر سے متحرک ہو گئے۔ تقاریر اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے پانی کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ اپنے طور پر صبح کے ناشتے کا اہتمام کیا۔ کہتے ہیں مطالبات منظور نہ ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔ مظاہرین نے ڈی چوک میں خیمے لگا کر رات بسر کی۔ احتجاج کے باعث پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری ڈی چوک، بلیو ایریا اور ریڈزون میں تعینات ہے۔