Wednesday, May 1, 2024

نئی تجارتی پالیسی میں ٹریڈ ڈپلومیسی بڑھانے کا فیصلہ‘ نئی منڈیاں تلاش کی جائیں گی

نئی تجارتی پالیسی میں ٹریڈ ڈپلومیسی بڑھانے کا فیصلہ‘ نئی منڈیاں تلاش کی جائیں گی
December 23, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی حکومت نے تین سالہ تجارتی پالیسی تیار کرلی ہے جس کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ تین سالہ تجارتی پالیسی کے اہم خدوخال کے مطابق نئی تجارتی پالیسی میں ٹریڈ ڈپلومیسی کو بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تجارتی پالیسی میں کاروباری لاگت میں کمی اورنئی منڈیوں کی تلاش اہم ستون قراردیا گیا ہے۔ تجارتی پالیسی کے تحت برآمدات بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ دستاویزات کے مطابق ویلیو ایڈیشن ،برانڈنگ ،ریگولیٹری اقدامات ،سٹینڈرڈ ائزیشن بھی نئی پالیسی کے اہم خدوخال میں شامل ہیں۔ تجارتی پالیسی کے تحت برآمدات بڑھانے کیلئے مختلف اقدامات پر 20ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ تجارتی پالیسی کے تحت رواں مالی سال ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن پر 1.5ارب روپے خرچ ہوں گے۔ دستاویزکے مطابق پراڈکٹ ڈویلپمنٹ پر 85 کروڑ ،برانڈنگ پر 50کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ ڈی ایل ٹی ایل 1ارب ،جی ایس پی پلس 10کروڑ،قلیل المدتی اقدامات کیلئے 45کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تجارتی پالیسی کے تحت اس سال پلانٹ اینڈ اینگرو پلانٹس پر 1ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اداروں کی مضبوطی کیلئے 50کروڑ ،نئے اداروں کی تخلیق پر 10کروڑ روپے کے اخراجات کئے جائیں گے۔