Thursday, May 9, 2024

نئی بھارتی حکومت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں ، شاہ محمود قریشی

نئی بھارتی حکومت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں ، شاہ محمود قریشی
May 26, 2019
ملتان (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے نئی بھارتی حکومت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ ملتان میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا افغانستان خطے کا اہم ملک ہے، ہمسایہ ممالک کا امن افغانستان سے منسلک ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا دہشت گردی کے واقعات پر تشویش ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتاہے۔ ماضی کی حکومتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ہماری ترجیح اورعوام کی خواہش ہے، اس سے نہ صرف فیڈریشن مضبوط ہوگی بلکہ انتظامی امور بھی بہتر ہوں گے۔