Monday, September 16, 2024

نئی امیدوں اور عزم نو کے ساتھ 2022 کا پہلا سورج طلوع

نئی امیدوں اور عزم نو کے ساتھ 2022 کا پہلا سورج طلوع
January 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نئی امیدوں، امنگوں اور عزم نو کے ساتھ 2022 کا پہلا سورج طلوع ہو گیا۔

قوم مہنگائی کے خاتمے، امن، ترقی و خوشحالی کیلئے پر امید ے۔ توقعات اور امیدوں کے ساتھ سال 2022 کا استقبال کیا گیا۔ شہریوں نے ملکی سلامتی کی دعائیں کیں۔ تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ 2021 گزرگیا۔ 2021 کامیابیوں اور ناکامیوں کی کئی داستانیں دامن میں  سمیٹے  رخصت ہوا۔

ادھر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سال نو کی آمد پر تہنیتی پیغام میں کہا ہمیں سال 2021 کے اختتام پر نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی کامیابیوں اور خامیوں کا جائزہ لینا چاہیے۔ نئے سال میں ملک اور صوبے کی تعمیر ترقی کے عزم ساتھ داخل ہونگے۔ امن ترقی خوشحالی اور استحکام سال نو میں ہمارے اہداف ہونگے۔ 2022 بلوچستان کے قدرتی وسائل کی ترقی کا سال ہو گا۔ بلوچستان کو ترقی یافتہ اور پر امن بنانے کے لئے کوشاں رہیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ہمارا سرمایہ اور مشعل راہ ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہدا ء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم مشکل حالات سے گزرنے کے باوجود متحد اور عزم عالیشان کی مثال ہے۔ ہمیں ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل کی اصلاح کے عزم کیساتھ آگے بڑھنا ہیں۔