Thursday, May 9, 2024

نئی امریکی پالیسی خطے کیلئے خونریزی کا پیغام ہے ، حامد کرزئی

نئی امریکی پالیسی خطے کیلئے خونریزی کا پیغام ہے ، حامد کرزئی
October 5, 2017

لندن (92 نیوز) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی بھی پاکستان سے دوستی کی بات کرنے لگے ۔ کہتے ہیں پاکستان ہمارا جڑواں بھائی ہے ۔ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی میں خطے کیلئے خونریزی کا پیغام ہے ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ نئی افغان پالیسی میں مذاکرات اور امن کی کوئی بات ہی نہیں کی گئی ۔ امریکی پالیسی خطے کے خلاف کوئی نئی سازش یا حکمت عملی لگتی ہے ۔
کرزئی نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ پاکستان سارے معاملے کو سمجھے گا ۔ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ دوستی اور تعاون بڑھانا چاہیے ۔
کرزئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی پاکستان کے خلاف فوجی ایکشن کی بات نہیں کی ۔ اور پاکستان کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں ۔
کرزئی کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورہ افغانستان کے حوالے سے وہ بڑے پر امید ہیں اور اس سے مثبت نتائج کی توقع ہے ۔