Friday, April 26, 2024

پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ سے بڑی امیدیں لگا لیں

پاکستان نے ٹرمپ انتظامیہ سے بڑی امیدیں لگا لیں
January 14, 2017

واشنگٹن (92نیوز) پاکستان نے نئی امریکی انتظامیہ سے بڑی امیدیں لگا لیں۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ نئی انتظامیہ سے جب دوبارہ ایف سولہ لڑاکا طیاروں کے معاملے پر بات ہوگی توفیصلہ پاکستان کے حق میں ہی آئے گا۔

واشنگٹن میں آئندہ ماہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے والے پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے امریکی میڈیا کےنمائندوں کے اعزاز میں پاکستانی سفارت خانے میں ظہرانہ دیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نئی امریکی انتظامیہ جانتی ہے کہ پاکستان کو کن مسائل کا سامنا ہے۔ امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کومستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔