Thursday, April 25, 2024

نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی

نئی افغان حکومت کے قیام کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی
September 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی۔

قومی پرچم بردار طیارہ بین الاقوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا جبکہ عالمی بینک اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کی ٹیم کو واپس لے کر آیا۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے اس آپریشن کو دنیا بھر کے لئے اہم قرار دیا ہے۔