Saturday, April 20, 2024

ن لیگیوں کی سیاسی تربیت کا مسئلہ ہے ، کھیلنے کو چاند مانگتے ہیں ، فواد چودھری

ن لیگیوں کی سیاسی تربیت کا مسئلہ ہے ، کھیلنے کو چاند مانگتے ہیں ، فواد چودھری
December 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) قومی اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن نے فواد چودھری کی تقریر کے دوران ہنگامہ برپا کر دیا ۔  اپوزیشن نے نیب کی زیر حراست خواجہ سعد رفیق کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری رکنے کا بھی مطالبہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران  تقریرمیں کہا کہ  ن لیگ والوں کی سیاسی تربیت کا مسئلہ ہے ، انوکھے لاڈلے اب کھیلنے کو چاند مانگتے ہیں ، سعدرفیق کی گرفتاری  ہائیکورٹ میں ضمانت مسترد ہونے کے بعد ہوئی ،تمام کیسز گزشتہ دور سے چل رہے ہیں ۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شورشرابا کرنےوالوں کو سعدرفیق کی گرفتاری کا دکھ نہیں ،اپنی باری آنے کا ڈر ہے ۔