Monday, May 13, 2024

ن لیگی یو سی چیئرمین کی جیل سے رہائی کی خوشی میں کارکنوں کی فائرنگ

ن لیگی یو سی چیئرمین کی جیل سے رہائی کی خوشی میں کارکنوں کی فائرنگ
January 30, 2019
سرگودھا ( 92 نیوز) سرگودھا میں  جیل سے ضمانت پر رہائی کی خوشی میں ن لیگیوں کی فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا ۔ سردگودھا میں  ن لیگی یوسی چیئرمین عامر شہزاد  سمیت  دیگر کو کو رہائی ملی تو  کوٹ مومن پہنچے ، جہاں ان کے استقبال  کیلئے  اتنی فائرنگ کی گئی کہ علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ن لیگی جیل گئے ، ضمانت ہوئی تو واپس آئے مگر باز نہ آئے ۔ اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث  ملزمان کو ہائیکورٹ سے ضمانت ملی تو  سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں پوری سج دھج کے ساتھ کوٹ مومن پہنچے۔ کوٹ مومن پہنچنے کی دیر تھی کہ رہائی کی خوشی میں کئی گئی فائرنگ کے نتیجے میں پورا علاقہ گونج اٹھا ، اتنی فائرنگ کہ جنگ کا سماں پیدا ہو گیا ، قانون حرکت میں آیا تو پولیس پر براہ راست فائرنگ کر دی گئی۔ پولیس نے  بھر پور کارروائی ہوئی  اور متعدد ملزمان کو پولیس نے دھر لیا جبکہ یو سی چیئرمین عامر شہزاد اور نائب ضلعی ناظم خوشاب سمیت 24 ملزمان کیخلاف  دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مقدمے میں 16 افراد نامزد اور 8 کو نامعلوم ظاہر کیا گیا ہےگویا کہ ملزمان جہاں سے آئے  پھر سے وہیں جانا ہوگا۔