Tuesday, April 23, 2024

ن لیگی ٹرین سیاسی عزائم لیے کراچی پہنچ گئی

ن لیگی ٹرین سیاسی عزائم لیے کراچی پہنچ گئی
December 15, 2017

کراچی (92 نیوز) ن لیگی ٹرین سیاسی عزائم لیے کراچی پہنچ گئی جہاں
ن لیگ کی سرکار نے شہر قائد پہنچ کر بڑے دعوے کر دئیے۔
خواجہ سعد رفیق نے صنعتکار اور لیگی رہنما اشتیاق بیگ کے گھر سے سیاسی مخالفین پر خوب گولہ باری کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا جرم سی پیک ہے۔ انہیں اسی کی سزا دی گئی۔
کراچی سے پشاور تک سیاسی مخالفین کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مراد علی شاہ نے سرکلر ریلوے کا پیپر ورک تک مکمل نہیں کیا۔ سرکلر ریلوے باتوں سے نہیں بنے گا۔
ن لیگ کے رہنماوں نے کہا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ اب سی این جی اسٹیشن پر قطاریں نہیں لگتیں۔ ریلوے بھی بہتری کی جانب گامزن ہے۔
دوسری طرف بلوچستان کے وزیر اعلی سردار ثنا اللہ زہری بولے کہ ہم نے بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا ہے۔
ادھر گورنر سندھ نے کہا کہ ہم نے کراچی کو بدل دیا ہے جو شہر کو بند کروانے کی بات کرتے تھے ہم نے ان پر تالے لگا دیئے۔