Tuesday, May 21, 2024

ن لیگی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، نوازشریف کا خط حوالے کیا

ن لیگی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، نوازشریف کا خط حوالے کیا
October 13, 2019
پشاور( 92 نیوز ) ن لیگی وفد نے  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے  جیل سے لکھا گیا نواز شریف کا خط ان کے حوالے کر دیا ۔ مسلم لیگ ن کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے پشاور میں  جے یو آئی ایف مرکز  میں ملاقات کی ، ملاقات میں نواز شریف کا خط مولانا فضل الرحمان کے حوالے کیا اور خط کے مندرجات پر تبادلہ خیال کیا۔ ن لیگی وفد میں  احسن اقبال،امیرمقام ،طارق فضل  چودھری اورمریم اورنگزیب سمیت دیگر افراد رہنما شامل تھے ۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے  کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی۔